خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات، شہریوں میں خوف و ہراس

24 Aug, 2021 | 02:09 PM

Arslan Sheikh

عثمان علیم: خواتین سے بدسلوکی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات، پنجاب ووم ہیلپ لائن پر شکایات کے انبار،یکم جنوری تا 23 اگست گھریلو جھگڑوں، زیادتی، قتل، اغوا سمیت مختلف نوعیت کی 14 ہزار 226 شکایات درج کروائی گئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پنجاب وومن ہیلپ لائن 1043 پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ یکم جنوری تا 23 اگست خواتین کی جانب سے 14 ہزار 226 شکایات کا اندراج کروایا گیا۔خواتین کی جانب سے گھریلو جھگڑے، جرائم، زیادتی، قتل، اغوا، پراپرٹیز سمیت مختلف شکایات کا اندراج کروایا گیا،پنجاب وومن ہیلپ لائن پر درج کروائی جانیوالی شکایات میں سے سات ہزار 63 خواتین کو مکمل رہنمائی اور انفارمیشن فراہم کی گئی  جبکہ 4 ہزار 534 شکایات پر خواتین کو لیگل ایڈوائزز فراہم کی گئیں۔

سی پی او ، ڈی پی او ، ڈی سیز سمیت متعلقہ حکام سے متعلق ایک ہزار 121 شکایات پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے شکایات کو حل کروایا گیا،نوسرباز پنجاب وومن ہیلپ لائنپر بھی باز نہ آئے۔ درج کروائی جانے والی ایک ہزار 508 شکایات بوگس اور جعلی نکلی،ہیلپ لائن پر خواتین کے سنگین نوعیت کے معاملات کی 612 شکایات کو حل کرنے کے لیے اعلی افسروں سے رابطے کیے گئے اور خطوط لکھے گئے۔

سیکرٹری پنجاب وومن کمیشن محمد طارق کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خواتین کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایات کا ازالہ کروایا جارہا ہے،سنگین نوعیت کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جاتا ہے اور حل کروایا جاتا ہے جبکہ 612 سنگین نوعیت کی شکایات میں سے اعلیٰ افسران سے رابطہ کر کے 50 فیصد شکایات حل کروا دی گئیں ہیں۔   

مزیدخبریں