چوہنگ واقعہ، میڈیکل میں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق

24 Aug, 2021 | 12:37 PM

 سٹی 42: چوہنگ میں رکشہ ڈارئیور اور ا سکے ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کا معاملہ،پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں دونوں میاں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کا طبی معائنہ گزشتہ روز جناح اسپتال میں کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان اور متاثرین کے ڈی این اے کے نمونے فورانزک لیب بھجوا دیئے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں عمر اور منصب شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ماں بیٹی کے جسم پر خراشوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

  گزشتہ روز لاہور کےعلاقےچوہنگ میں ماں بیٹی سےرکشہ ڈرائیور،ساتھی کی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے  ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی آر  کے مطابق رکشہ ڈرائیور، ساتھی نے مسافر خاتون،بیٹی  سے زیادتی کی ،وہاڑی کی 35 سالہ  خاتون اور 15 سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور آئی تھی ، انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ لیا  جبکہ  رکشہ ڈرائیور ماں ،بیٹی کو ایل ڈی اے ایوینو لے گیا جہاں  رکشہ ڈرائیور نےساتھی کےساتھ مل کر  ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

مزیدخبریں