(سعدیہ خان) سپریم کورٹ کے احکامات پر متروکہ وقف املاک کا فرانزک آڈٹ، فرانزک رپورٹ میں اعتراضات سامنے آگئے۔
مالی بے ضابطگیوں، اختیارات سے تجاوز نے افسران کی کارکردگی کا پول کھول دیا، فرانزک رپورٹ میں 503 اعتراضات سامنے آئے، فرانزک رپورٹ وزرات مذہبی امور، حج اور بین المذہب ہم آہنگی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی، وفاقی حکومت کی آڈٹ ٹیم نے503 سنگین آڈٹ اعتراضات پر مبنیٰ رپورٹ متروکہ وقف بورڈ کو پیش کردی، 90 فیصد سے زائد اعتراضات پراپرٹی اور لینڈ کے شعبوں پر لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ سٹاف کا ریکوری ریکارڈ نامکمل ہے، فیلڈ افسران نے کرایہ داری کی مد میں نامکمل ریکوریاں کیں، فرانزک آڈٹ رپورٹ میں زونل دفاتر اور ان کے ماتحت کام کرنیوالے دفاتر میں مالی اختیارات کے تجاوز، سنگین نوعیت کی مالی بے قاعدگیوں کی بھی نشاندہی کی گئی، عائد کیے گئے الزامات کا جواب نہ دینے پر متروکہ وقف املاک کو تاریخی آڈٹ پیپرز کا سامنا کرنا پڑے گا۔