(مانیٹرنگ ڈیسک)و زیر اعظم عمران خان کے معاون خوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکہ سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر وقار مسعود نے 2002 میں سیکرٹری کے طور پر پروموشن کے بعد اقتصادی امور ، خزانہ ، پٹرولیم اور ٹیکسٹائل جیسی اہم اقتصادی وزارتوں میں خدمات انجام دیں, وہ گریجوایشن لیول پر انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں میکرو اکنامکس بھی پڑھاتے رہے ہیں۔