آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کومزید تیز کرنے کا فیصلہ

24 Aug, 2021 | 11:05 AM

سٹی 42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کی ملاقات۔ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کے اقدامات کومزید تیز کرنے کا فیصلہ۔
  تفصیلات کے مطابق  گورنر ہاؤس  میں  ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور'وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنرپنجاب نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو سراہا۔ دونوں کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ خواتین سے ظلم زیادتی اور نااانصافی کے واقعات کے مجرموں کو انکے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 2023تک سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ پر تاریخ دیتے ہی رہ جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے عوام باشعور ہیں اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا میں نہیں آئیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے وہ حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔ گور نر چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے وفاق اور پنجاب میں باتیں نہیں عملی کام ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہے ہیں۔ 3برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔

مزیدخبریں