( حافظ شہباز علی ) پی سی بی ایتھیکس کوڈ اور سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کا معاملہ، بورڈ حکام نے ہیڈ آف انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ ثقلین مشتاق کے یوٹیوب چینل پر ایکشن لے لیا۔
بورڈ حکام نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ہے، ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب چینل چلانا مفادات کے ٹکراؤ کی مد میں آتا ہے۔ ثقلین مشتاق کو تین روز قبل یوٹیوب چینل چلانے سے منع کردیا گیا۔
یوٹیوب پر ثقلین مشتاق کے 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد سبکسرائبر ہیں۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں، کسی ایک آفیشل کو رعایت نہیں دی جاسکتی۔ پی سی بی نے تمام کوچز، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سوشل میڈیا پالیسی سے آگاہ کردیا ہے۔