کسٹمز کی بڑی کارروائی، شراب کی بوتلیں برآمد

24 Aug, 2020 | 08:30 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کلیکٹر لاہور ائیرپورٹ عظمت طاہرہ کی ہدایت پر کسسٹم عملے کی ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے 240 شراب کی بوتلیں برآمد جبکہ لاہور سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان سے 70 سے زائد سگریٹ کے بنڈل بھی برآمد کر لیے۔ 


کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر کارروائیاں، کلیکٹر ائیرپورٹ عظمت طاہرہ کی ہدایت پر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، دو ماہ کے دوران کل 240 شراب کی بوتلیں پکڑ لیں۔

شراب کی بوتلیں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے برآمد ہوئیں جبکہ لاہور سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے 70 سے زائد سگریٹ کے بنڈل بھی برآمد کیے، اسسٹنٹ کلیکٹر لاہور ائیرہورٹ شفاعت علی مرزا کا کہنا تھا کہ شراب اور سگریٹ قبضے میں لے کر دیگر کارروائیاں جاری ہیں اور یہ تمام کاروائیاں کلیکٹر ائیرپورٹ میڈم عظمت طاہرہ کی رہنمائی میں جاری ہیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ روانگی و آمد کے وقت ممنوعہ اشیاء کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں