اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کا راج

24 Aug, 2020 | 08:00 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) لاہور سمیت صوبہ بھر میں پی سی بی ایل کے اربوں روپے مالیت کے رقبہ پر قبضہ کا انکشاف، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو پی سی بی ایل کا رقبہ واگزار کروانے کی ہدایات جاری کردیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں پی سی بی ایل کے اربوں روپے مالیت کے رقبہ پر قبضہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو پی سی بی ایل کا رقبہ واگزار کروانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر منظم کارروائیاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کوآپریٹیو بورڈ آف لیکویڈیشن کا رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے ساتھ قبضہ کروانے میں ملوث پی سی بی ایل کے اپنے افسران و ملازمین کے کردار کا بھی تعین کیا جائے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے مزید کہا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

مزیدخبریں