ترک اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

24 Aug, 2020 | 12:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں   حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک کی مقبولیت دیگر اداکارؤں کی نسبت زیادہ ہے،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں، اداکارہ کے اب ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، ترک اداکارہ اسراء بلجیک کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ  ایک پارٹی کے دوران ترک گانے کی دھن پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے خوبصورت انداز میں رقص کرنے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چھا رہی ہے۔ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہورہاہے جبکہ پاکستان میں ان کی مقبولیت دیگر ترک اداکارؤں کی نسبت زیادہ ہے وہ اب پاکستانی اشتہاروں میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک اداکارہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ مختلف پاکستانی ڈیشز کا ذائقہ چکھ رہیں ہیں،کھانے کے ساتھ ساتھ کچھ میں مرچیں زیادہ لگیں، چکن کڑاہی کھانے کو دی جس کو کھاتے ہی اداکارہ کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔ گول گپے اور دال چاول بھی پیش کئے گئے، گول گپے کھاتے مرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاش مانگا۔

میٹھے میں کھانے کیلئے جلیبی دی گئی، اسے چکھنے کے بعد انہوں نے خوشی سے کہا واہ یہ تو میٹھا ہے،بعد ازاں پاکستانی ڈش بریانی پیش کی گئی ،بریانی کھانے کے بعد اداکارہ نے کہا کہ اب پتہ چلا کیوں یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے، یہ تو بہت مزیدار ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے، میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے، بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔ 


 
 

مزیدخبریں