مال روڈ (ریحان گل) مون سون کی اضافی بارشوں کے باوجود راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل، سیلاب کاکوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم اے نے راوی سمیت دیگردریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری کردی.
رپورٹ کے مطابق رواں مون سون سیزن میں دریائے راوی پرجسڑ،سائفن، شاہدرہ ،بلوکی اور سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ریکارڈ کیاگیا، جسڑ کے مقام پر19ہزار 500کیوسک، راوی سائفن کے مقام پر 26ہزار 711 کیوسک ، شاہدرہ کے مقام پر18ہزار 755 کیوسک اوربلوکی کے مقام پر18 ہزار760 کیوسک بہاؤ ریکارڈ کیاگیا تاہم منگلا ڈیم میں ایک ہزار 238فٹ تک پانی جمع ہوگیا.
منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 22 ہزارکیوسک جبکہ اخراج 8 ہزار955 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم میں ایک ہزار 542 فٹ تک پانی ذخیرہ ہوگیا،تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93ہزار کیوسک جبکہ ایک لاکھ 38ہزار400 کیوسک اخراج ریکارڈ کیاگیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران شہرکا موسم آبرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے،
محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، شام میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہےگا، محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہےگا۔