ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول کاشت کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

چاول کاشت کرنے والوں کے لیے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) فی ایکڑ ایک سو دس من چاول دینے والا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا گیا، زیادہ پیداوار دینے والا بیج گارڈ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔

چاول کی کاشت زیادہ، کسان ہوگا خوشحال، رائیونڈ روڈ پر گارڈ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے فیڑ ایک سو دس من چاول دینے والا بیج تیار کرلیا۔گارڈ رائس کی جانب سے ہائبریڈ بیج پربریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک، سی ای او گارڈ رائس شہزاد ملک، صدر لاہور چیمبر الماس حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سی ای او گارڈ رائس شہزاد علی ملک کا کہنا تھا کہ گارڈ گروپ چاول کی آٹھ مختلف اقسام متعارف کراچکا ہے جبکہ چینی کمپنیوں کیساتھ ملکر مکئی، گندم اور سبزیوں کے ہائبریڈ بیج پر بھی کام جاری ہے۔

صدر لاہور چیمبر الماس حیدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا پہلا سال معیشت کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوا، حکومت نے پیسے کو ڈی ویلیو کیا تو حالات خراب ہوئے، حالات میں بہتری شرح سود نیچے آنے سے مشروط ہے۔

سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں انقلاب نہ آیا تو ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی عالمی معیشتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔