پنجاب حکومت کو وفاق سے 13 میگا پراجیکٹس پر کلیئرنس نہ مل سکی

24 Aug, 2019 | 04:20 PM

Shazia Bashir

علی عباس: پنجاب حکومت کو وفاق سے13 میگا پراجیکٹس پر تاحال کلیئرنس نہ مل سکی، شہر سمیت صوبہ بھر کے 62 ارب روپے کے منصوبوں پر منظوری التوا کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سیوریج کے سب سے بڑے منصوبے لاریکس کالونی تا گلشن راوی منصوبہ وفاق میں تاحال التوا کا شکار ہے جس کے لیے پنجاب حکومت نے منظوری چند ماہ قبل دی تھی۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول کے تحت جاری منصوبوں کے لیے فنڈزکا منظوری نہ مل سکی، شہر میں بی آر بی کینال پرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر، رینوایبل انرجی ڈویلپمنٹ پروگرام اورنوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام میں پنجاب کا حصہ دینے کے لیے پراجیکٹ کی منظوری نہ ہو سکی۔

پنجاب ریونیو موبلائزیشن، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا منصوبہ بھی کلیئر نہیں کیا گیا، بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، شاہی قلعہ میں ثقافتی ورثہ کی حفاظت اور تعمیراتی کام میں توسیع کا کنسیپٹ پیپر بھی التوا کا شکار ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ حکام کے مطابق پنجاب حکومت تمام میگا منصوبوں کی منظوری پی ڈی ڈبلیو پی کےاجلاس میں دے چکی ہے۔ 

مزیدخبریں