ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم قومی امور پر بانی سے مشورہ کرنا ہے، ملاقات کروائیں، چار ریٹائرڈ افسروں کی درخواست

 اہم قومی امور پر بانی سے مشورہ کرنا ہے، ملاقات کروائیں، چار ریٹائرڈ افسروں کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ ساہلکاروں نے بانی سے "اہم قومی امور پر مشاورت" کی غرض سے فوری ملاقات کروانے  کی درخواست کردی۔

 اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں یہ منفرد درخواست دائر کی گئی ہے کہ  اہم اور قومی ایشوز پر بانی سے مشاورت کرنی ہے۔جلداز جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے،  

ملاقات کی درخواست کرنے والے  میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے۔

عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی ہے۔

دل چسپ امر یہ ہے کہ ان چاروں ریٹائرڈ اہلکاروں کو قومی امور کے ضمن میں کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے۔  انہیں سرکاری اور غیر سرکاری  سطح پر کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔