ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آنجہانی پوپ فرانسس کی غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ویڈیو جاری

آنجہانی پوپ فرانسس کی غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رومن کیتھولک چرچ نے آنجہانی پوپ فرانسس کی غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔

غزہ کی مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرنا آنجہانی پوپ فرانسس کا روز کا معمول تھا، اس حوالے سے رومن کیتھولک چرچ نے آنجہانی پوپ کی ویڈیو کال پر گفتگو کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ پوپ فرانسس غزہ کے ہولی فیملی کیتھولک چرچ میں موجود مسیحی برادری سے ویڈیو کال پر بات کرتے تھے۔

 غزہ کے مسیحیوں نے کہا ہے کہ وہ پوپ کے انتقال سے دل شکستہ ہیں، پوپ نے تباہ حال غزہ کے لیے امن کی مہم چلائی اور جنگ کے دوران ان کا سہارا بنے۔