سٹی 42: وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال کا دورہ کیا
وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیا ت کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب اور ڈائریکٹر انجینئرنگ نے بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال 40کنال اراضی پر مشتمل ہے،سپورٹس کمپلیکس کینال ویسٹ میں ممبر شپ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،
وائس چیئر مین ایل ڈی اےمیاں مرغوب احمد نے بتایا کہ شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے،ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کےلئے الگ جم کی سہولت میسر ہیں ،خواتین کیلئے الگ سوئمنگ پول، علیحدہ ٹرینرز، انسٹرکٹر ز و دیگر سہولتیں دستیاب ہیں،سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ کا حصول انتہائی آسان ہے،خواتین، طلبا ، کھلاڑیوں، معذور افراد ،بزرگ افراد کو خصوصی رعایت دی گئی،