ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زلمی vsقلندرز؛ بابر اعظم  اور صائم ایوب کو 130رنز کا ٹارگٹ مل گیا

  زلمی vsقلندرز؛ بابر اعظم  اور صائم ایوب کو 130رنز کا ٹارگٹ مل گیا

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے ظلم کا شکار لاہور قلندرز کے سٹار بیتر سکندر رضا  20 ویں اوور میں لانگ آن پر کیچ ہو گئے۔ انہوں نے  37 گیندوں سے   52 رنز بنائے۔ سکندر رضا کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری بیٹر  عاذب بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

سکندر رضا آج آؤٹ ہونے والے 9 ویں قلندر ہیں۔ ان کی وکٹ  حسین طلعت کے حصے میں آئی جنہیں آج سکندر رضا سے کئی باؤنڈریز کھانا پریں۔ 

لاہور قلندرز کی اننگز  129 رنز پر تمام ہوئی۔ وہ  20 اوور پورے نہیں کھیل سکے۔ 

بابر الیون کو آج میچ جیتنے کے لئے   130 رنز بنانا ہیں۔ 

پشاور زلمی کی باؤلنگ

پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے تین اور  لوق ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔  حسین طلعت کو بھی دو وکٹیں مل گئیں،  عارف یعقوب اور علی رضا کو ایک ایک وکٹ ملی۔