ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی سٹیڈیم میں بابر الیون نے قلندرز کیلئے سو رنز بنانا دشوار کر ڈالا

قذافی سٹیڈیم میں بابر الیون نے قلندرز کیلئے سو رنز بنانا دشوار کر ڈالا

سٹی42: پی ایس ایل سیزن ٹین کے  14 ویں میچ میں پشاور زلمی کے سٹار باؤلر  الزاری جوزف نے لاہور قلندرز کی 7 ویں وکٹ گرا دی۔

دسویں اوور میں سکندر رضا اور راشد حسین نے  حسین طلعت کو تین چوکے مارے، گیارھویں اوور میں  پہلی بال پر سکندر رضا نے جوزف کو بھی چوکا جڑ دیا،  ایک ڈوٹ بال کھیل کر سکندر رضا نے سنگل لی تو راشد حسین جوزف کے سامنے آ گئے، انہوں نے بھی  باؤنڈری کھیلنے کی کوشش کی لیکن کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 11 اوورز کے اختتام پر لاہور قلندرز کا سکور 67 ہو پایا۔ 

بارھویں اوور مین سکندر رضا نے  عارف یعقوب کو ایک چھکا مارا اور ایک بال پر  ڈبل رنز بنائے اور مجموعہ 76 تک پہنچایا۔

تیرھویں اوور کے اختتام پر لاہور قلندرز سات وکٹیں گنوا کر  86 رنز بنا چکے ہیں۔ اس اوور میں علی رضا نے10  رنز دیئے۔ انہوں نے2 ڈوٹ بالز کیں، ایک لیگ بائی رن دیا اور ایک وائیڈ بال کی,آخری بال پر انہیں حارث رؤف سے چھکا پڑ گیا۔

14 ویں اوور میں عارف یعقوب نے چار بالز پر سنگل رنز بنوائے لیکن آخری گیند پر انہیں بھی  سکندر رضا سے چوکا پڑ گیا۔  14 اوورز مین قلندرز نے 94 رنز بنا لئے۔ 

آج قلندرز کے لئے ٹیم کی سینچری کرنا ہی دوبھر ہو رہا ہے۔