ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  فی اوور ایک وکٹ؛ قذافی کی مہربان وکٹ لاہور قلندرز پر نامہرباں

  فی اوور ایک وکٹ؛ قذافی کی مہربان وکٹ لاہور قلندرز پر نامہرباں

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹین کے  14 ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز یوں  آمنے سامنے ہیں کہ ہر اوور میں قلندرز کا وکٹ پر موجود چہرہ بدل جاتا ہے۔

میچ کے چار اوورز میں چار وکٹیں گنوانے کے بعد پانچواں اوور خیریت سے گزرنے پر  کیپٹن شاہین نے یقیناً شکر کیا ہو گا لیکن چھٹے اوور مین سیم بلنگز کی پانچویں وکٹ گر گئی۔ 

اس اوور میں شاہین نے علی رضا کو چھکا مارا تھا ، جب بلنگز نے بھی  چھکا مارنے کے چکر مین اونچا سٹروک کھیلا تو بابر اعظم نے ان کو کیچ کر لیا۔ سیم بلنگز نے آج 9 گیندوں سے 9 رنز بنائے۔

اب 7 اوورز کے اختتام پر لاہور قلندرز 44 رنز پر  تھے۔ شاہین آفریدی کے ساتھ  وکٹ پر تھے۔ آٹھوین اوور میں شاہین آفریدی بھی پویلین کو پیارے ہو گئے۔  انہوں نے ٹیم کو بچانے کے لئے خود چھکے مارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن وہ صرف 2 ہی چھکے مار سکے۔ انہوں نے ٹوٹل  16 رنز بنائے۔