سٹی 42 : ٹھیٹر سے غلاظت ختم کرنے کا جہاد کرنے کی ابتدا مین ہی عظمی بخاری نے غلاظت پھیلانے والوں کو "ٹھیک ہونے کے لئے" تین ماہ کا وقت مرحمت کر دیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی سٹیج فنکاروں اور پروڈیوسرز سے الحمرا ادبی بیٹھک میں ہونے والی ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات بھی شریک ہوئے،اداکارنسیم وکی ناصر چنیوٹی ،آغا ماجد ،حسن مراد،اداکار قیصر پیا ،گوشی خان ،وسیم علی،سٹیج پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان ،وحید جٹ،محمد یوسف ،حکیم داؤد ،عمران داؤد سمیت دیگر فنکار بھی ملاقات میں موجو د تھے
عظمیٰ بخاری نے ڈرامہ سکرپٹ فیس 35ہزار سے 10ہزار روپے کر دی،صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا فنکار اپنا محاسبہ خود کریں گے تھیٹر کو تبدیل کریں گے ،تمام فنکاروں کو 3ماہ کا وقت دیتی ہوں اپنے آپ کوخود ٹھیک کر لیں ،فنکاروں کے اور پروڈیوسرز کے مسائل کو جلد حل کیا جائیگا،