مال روڈ پر جلوس و دھرنے ختم کروانے کے لیے تاجر بھی احتجاج پر مجبور

24 Apr, 2025 | 07:43 PM

سٹی 42: مال روڈ پر جلوس ودھرنے ختم کرانے کیلئے تاجر بھی احتجاج پر مجبور ہوگئے ۔
پینو راما سنٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مال روڈ کے تاجروں نے شرکت کی ،صدر مال روڈ سہیل محمود بٹ ،صدر ہال روڈ بابر محمود ،صدر پینو راما سنٹر شفقت حسین چودھری،معظم علی خان ،عابد شیخ ،زاہد میر ،سہیل ظفر اور تاجران کی کثیر تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے 
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے مال روڈ احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے بند ہے ،مال روڈ ،ہال روڈ ،پینوراما سنٹر و ملحقہ مارکیٹوں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا ،مال روڈ کی بندش سے تاجروں کا معاشی قتل ہورہا ہے،دھرنا ختم کیا جائے،

مزیدخبریں