ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پہلگام کا واقعہ مودی سرکار کی ہندوتوا مسلط کرنے کی پالیسی کا ردعمل، کانگرسی لیڈر بول پڑے

  پہلگام کا واقعہ مودی سرکار کی ہندوتوا مسلط کرنے کی پالیسی کا ردعمل، کانگرسی لیڈر بول پڑے
کیپشن: File Photo بھارت میں اپوزیشن پارٹی کانگرس نے نریندر مودی سرکار کی پاکستان پر الزام تراشیوں سے متاثر ہوئے بغیر پہلگام کے قتل عام کو نریندر مودی کی ہندوتوا کو مسلط کرنے کی پالیسی کا ردعمل قرار دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  پہلگام واقعے پر کانگریس  کے رہنما نے مودی سرکار کے ہندوتوا  فلسفہ  کو مسلط کرنے کی زہریلی پالیسی کی سخت مذمت کی ہے۔ 
 پہلگام واقعے نے جہاں مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوجیوں کی نااہلی کو بے نقاب کردیا وہیں مودی سرکار کی ہندوتوا  کو مسلم کمیونٹی پر مسلط کرنے کی زہریلی پالیسی کے ہولناک اثرات  کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا۔

کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد  اور پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے بھی پہلگام واقعے پر مودی سرکار پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے ہندوتوا  مسلط  کرنے کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نفرت آمیز نظریات کا پرچار کیا جائے گا تو اس کا ردعمل بھی سخت آتا ہے۔

رابرٹ وڈرا  نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور مسیحیوں اور دوسری اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں۔ مسجد کو مندر بنایا جا رہا ہے جب کہ گرجا گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے،

انھوں نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اسی نفرت آمیز ہندوتوا  کو مسلط کرنے کی سوچ کا ردعمل ہوسکتا ہے۔