علی ساہی : سال کےپہلے100دن، گزشتہ سال کےمقابلےجرائم میں واضح کمی نظر آئی۔
چوری، ڈکیتی، کار موٹر سائیکل چوری، اغوابرائےتاون، قتل کےواقعات میں نمایاں کمی ہوئی ،2024 کے پہلے 100 دن میں 91ہزار جبکہ رواں سال کے سو دن میں 78ہزارمقدمات رپورٹ ہوئے،دورانِ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 71 فیصد کمی رونما ہوئی۔
امسال دورانِ ڈکیتی قتل کے 2، گزشتہ سال 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔رابری کی وارداتوں میں 70 فیصد، ڈکیتی میں 16 فیصد کمی ہوئی۔امسال رابری کے 1458، گزشتہ سال 4894 واقعات رپورٹ ہوئے،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی،امسال موٹر سائیکل چوری کے 3367،گزشتہ سال 5581 واقعات رپورٹ ہوئے،موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 57 فیصد کمی واقع ہوئی،رواں سال 100دنوں میں موٹر سائیکل چھیننے کی 202 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،گزشتہ سال پہلے سو دنوں میں 466 موٹر سائیکل چھیننے گئے،دیگر وہیکل چھیننے کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی ہوئی۔
کار چوری کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی واقع ہوئی،امسال کار چوری کے 81، گزشتہ سال 166 واقعات ہوئے،دیگر وہیکل چوری کی وارداتو ں میں 43 فیصد کمی رپورٹ ہوئی،
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق رواں سال کے پہلے 100دن گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر گزرے، ٹیکنالوجی و حکمت عملی سے دستیاب وسائل کا بہترین استعمال عمل میں لایا گیا،کوشش ہے ہر گزرتا دن پچھلے سے بہتر اور پرامن ہو،گزشتہ ایک سال سے ہر ماہ جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے،

Stay tuned with 24 News HD Android App
