پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ

24 Apr, 2025 | 04:29 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  پاکستان نے بھارت کی تمام ائیر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود فوری طور پر بند کر دی ہیں۔ واہگہ بارڈر کو بھی فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے اور  سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام بھارتیوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔ 

پاکستان نے یہ اقدام آج اسلام آباد میں مقوی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود میں آنے پر  پابندی کا اطلاق تمام بھارتی ائیر لائنز اور بھارتی آپریٹڈ ائیر لائنز پر ہو گا۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال، بلا جواز اقدامات کے ردعمل میں کیا ہے۔ 

بھارت کی بی جے پی حکومت کی کابینہ نے کل شام اچانک بلا اشتعال، بلا جواز پاکستان کے خلاف کئی اقدامات کر ڈالے جن میں واہگہ بارڈر بند کرنا،  سارک ویزوں پر بھارت گئے ہوئے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دینا شامل تھا۔

پاکستان نے سارک ویزا پر پاکستان آئے ہوئے تمام انڈین شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں