ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری

پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ کے سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کے مطابق 600 کے قریب ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے 20 فورک لفٹرز الرٹ رکھے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ پی ایس ایل میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لیے مکمل روڈ مینجمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی اور ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔