ویب ڈیسک: شہر بھر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کوئی نمایاں کمی نہ آ سکی، چینی اب بھی 165 سے 170 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی مکمل طور پر غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری فراہم کیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔