ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فردِ جرم عائد

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فردِ جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے واقعے کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد ہے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام 17 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔