ملک اشرف : گرمیوں میں سائلین کے لئے خوشخبری ,چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے گرمیوں میں سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سیشن اور سول عدالتوں میں سائلین کی سہولت کیلئے صاف پانی ،پنکھوں اور بیٹھنے کے لئے بنچز کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ ضلعی عدالتوں میں الیکٹرک واٹر کولر کی فراہمی یقینی بنایا جائے. چیف جسٹس نے سیشن ججز سے واٹر کولر ، پنکھوں اور بنچز کی کمی پر رپورٹ بھی مانگ لی۔

سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
