علی ساہی :کیمروں،لائٹس کے کرایوں کی مد میں سالانہ کروڑوں کے اخراجات بچانے کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں اور لائٹس کی مستقل تنصیب کرے گی۔
حکام کے مطابق حکمہ داخلہ کی ہدایت پر کیمروں،لائٹس کی مستقل تنصیب کی جائے گی،انٹرنیشنل کرکٹ میچز کیلئے کیمروں،لائٹس کی کرائے پر تنصیب کی جاتی ہے،پی ایس ایل،محرم الحرام اور اہم ایونٹس پر لائٹس ،کیمرے کرائے پر لگائے جاتے ہیں،لاہور و دیگر اضلاع میں کروڑوں کے فنڈز کرایوں کی مد میں چلے جاتے ہیں،الیکشن میں استعمال ہونیوالے3ہزار کیمروں سمیت مزید کیمرے انسٹال کئے جائینگے۔
اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز نے کیمروں ،لائٹس کی ڈیمانڈ کی تفصیلات طلب کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور میں اہم ایونٹس کیلئے مستقل کیمرے و لائٹس انسٹال کی جائیں گی۔
سابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔کمروں و لائٹس کی مستقل تنصیب سے کروڑوں کی سالانہ بچت ہوگی۔