ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے.
جسٹس شجاعت علی خان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں جوڈیشل انکوائری نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے. ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال میں آگ لگنے کے واقعے پر جوڈیشل انکوائری نہ کرنے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشنل انکوائری کرانے کی یقین دہانی پر عمل نہیں کیا ہے. سرکاری حکام کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کو قابل دست اندازی جرم ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کے مرتکب حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. درخواست پر مزید کارروائی 22 مئی کو ہوگی.