ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں, اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم دستیابی پر کیس بغیر کاروائی ری شیڈول

 ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستیں, اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم دستیابی پر کیس بغیر کاروائی ری شیڈول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم دستیابی پر کیس بغیر کاروائی ری شیڈول کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل پاکستان سلامتی کونسل میں اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے. فل نے درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی دس مئی کے بعد تک ری شیڈول کردی. ایڈیشنل اٹارنی ملک جاوید اعوان ، نصراحمد مرزا،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم چوہدری سرفراز احمد سمیت دیگر افسران پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت دس مئی کے بعد تک ملتوی کردی،درخواستوں میں سوشل میڈیا پیلٹ فارم ایکس پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے.
 

Ansa Awais

Content Writer