ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانہ ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کا طیارہ برطانیہ کے شہر لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں سیاسی صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کل جاتی عمرہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے، جہاں وہ پارٹی سربراہ کو ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔