جنید ریاض : نیاء تعلیمی سال شروع ہوئے 24 روز گزر گئے،میٹرک ٹیک کی نصابی کتب تاحال بچوں کو نہ مل سکی۔
نیاء تعلیمی سال شروع ہوئے 24 روز گزر گئے۔میٹرک ٹیک کی نصابی کتب تاحال بچوں کو نہ مل سکی۔منصوبہ کے تحت بچوں کو ایگرکلچر،ہیلتھ سائنسزکمپیوٹر اور فیشن ڈیزائنگ میں میٹرک ٹیک کروایا جانا تھا۔سکولوں میں میٹرک ٹیک کی کتابوں کی عدم فراہمی کے باعث طلباء مایوس ہیں۔طلباء نے وزیر اعلی پنجاب سے میٹرک ٹیک کی کتابیں فی الفور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ ابھی تک سکولوں میں بچوں کے پاس میٹرک ٹیک کے نصاب آن لائن دستیاب ہے۔انکا کہنا ہے کہ کتابیں آن لائن دستیاب ہونے سے بچوں کو پڑھنے اور ہوم ورک کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سرکاری سکولوں کے نوے فیصد بچوں کے پاس موبائل اور انٹرنیٹ نہیں ہے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک ٹیک کی کتابوں کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ کتابیں ایک ہفتہ تک بچوں کو فراہم کردی جائیں گی۔