ویب ڈیسک : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 360 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس1 لاکھ 14 ہزار 661 کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔