کومل اسلم:سورج کی تیز کرنوں نے موسم مزید گرما دیا،ہلکی ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 286 ریکارڈ کی گئی،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 404،جوہر ٹاؤن میں 382 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 318 ریکارڈ کی گئی۔

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
