ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والدین اپنے بچوں کو  بیماریوں سے بچانے کیلئےحفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز

والدین اپنے بچوں کو  بیماریوں سے بچانے کیلئےحفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔

انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔