ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس،دو گمشدہ بچیوں کو تلاش کر لیا 

پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس،دو گمشدہ بچیوں کو تلاش کر لیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین :برکی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئےاغواء کے مقدمہ میں مطلوب 2 بچیوں کو تلاش کر لیا ۔
  تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں فیاض مسیح نے بچیوں کے لاپتہ ہونے کی شکایت کی تھی،ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فوری نامعلوم افراد کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ایس پی کینٹ کی جانب سے بچیوں کو تلاش کرنے کیلئےفوری ٹیم تشکیل دی گئی۔

چند گھنٹوں میں ایس ایچ او برکی عمران نواز نے ٹیم کے ہمراہ بچیوں کو تلاش کر لیا،بچیوں کی تلاش کیلئے سیف سٹی کیمروں ،ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔

12سالہ ماریہ اور 9 سالہ مونیکا کے بحفاظت ملنے پر والدین کا پولیس سے تشکر کا اظہار کیا۔