ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

سیاحتی مقام ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سیاحتی مقام ناران کو پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جہاں سیاحتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

ناران میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد باقاعدہ طور پر سیاحتی سیزن کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر روایتی صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔

سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ناران کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھلنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

ادھر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشہور سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک تک جانے والے راستے کو کھولنے کا کام بھی تیز کر دیا ہے جس سے جلد سیاح برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مقامی انتظامیہ اور ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کے استقبال اور سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیاحوں میں بھی علاقے کے دوبارہ کھلنے پر خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔