ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگردی کا تباہ کن منصوبہ پکڑے جانے کے بعد اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

دہشتگردی کا تباہ کن منصوبہ پکڑے جانے کے بعد اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  دہشتگردی کا تباہ کن منصوبہ پکڑے جانے کے بعد اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی۔

اردن کے وزیر داخلہ معزن عبداللہ نے آج اعلان کیا کہ اخوان المسلمیون پر  پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اخوان المسلمین کے اثاثے، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے جبکہ اردن میں اخوان المسلمین کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے۔

 اردن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد گرفتار ہوئے تھے اور ان کے قبضہ سے  خطرناک حملے کیلئے تیار  کئے گئے میزائل بھی برآمد  ہوئے تھے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق اخوان المسلمین سے تھھا
 
معزن عبداللہ نے بتایا کہ  پابندی کا اطلاق اخوان المسلمین سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پربھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کی سوچ اور فکر کی ترویج ملکی دشمنی کے مترادف ہے، دہشت گردی پھیلانے کی سازش میں اخوان المسلمین کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملے ہیں۔

معزن عبداللہ نے بتایا کہ ملک کے خلاف سازش کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 افراد زیرحراست ہیں جنہوں نے جماعت الاخوان المسلمین سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔