نیپرا نے کے الیکٹرک کے سات سالہ سرمایہ کاری پلان کی منظوری دے دی

24 Apr, 2024 | 10:59 PM

اویس کیانی: نیپرا نے کے الیکڑک کے سات سالہ سرمایہ کاری منصوبےپر فیصلہ جاری کردیا ۔اس فیصلہ میں نیپرا نے  کے الیکڑک کت سرمایہ کاری منصوبے کا سہ ماہی بنیادوں پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے لکھا ہے۔

بدھ کے روز سامنے آنے والے فیصلہ میں نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے سات سالہ سرمایہ کاری منصوبہ کر ہرتین ماہ بعد آڈٹ ہو گا، آڈٹ تھرڈ پارٹی کرے گی اور آڈٹ کی ٹرمز آٖ ریفرنس  نیپرا اتھارٹی طے کرے گی۔
 
کے الیکڑک اپنے سرمایہ کاری پلان کی سہ ماہی رپورٹ نیپرا کو جمع کرائے گی۔ کے الیکڑک کوسرمایہ کاری پلان کے تحت پرفارمنس انڈیکیٹرز کی رپورٹ جمع کرانے کی بھِی ہدایت   کی گئی ہے۔ 

کے الیکڑ ک سرمایہ کاری سے ہونے والے فوائد کا تجزیہ نیپرا کو پیش کرے گی۔ کے الیکڑک سرمایہ کاری پلان کے تحت مہلک حادثات سے محفوظ ماحول یقینی بنائے گی۔

کے الیکڑک نے اپنے سرمایہ کاری منصوبے میں سات سال میں 392  ارب 49 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا تخمینہ پیش کیا تھا۔ 

اس منصوبے کے مطابق سات سال میں کے الیکٹرک  ٹرانسمشن بزنس پر 238  ارب 22 کروڑ روپے خرچ کرے گی جبکہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں 136 ارب روپے کی سرمایہ کاری کاتخمینہ ہے۔ 

مزیدخبریں