میاں بیوی نے نوجوان کو گولیاں کیوں ماریں؟  حقائق سامنے  آ گئے

24 Apr, 2024 | 08:46 PM

سٹی42: میاں بیوی نے نوجوان کو گولیاں کیوں ماریں؟  حقائق سامنے  آ گئے۔کراچی کے علاقہ اورنگی میں میں بیوی کے ایک نوجوان کو گولیاں مارنے کے واقعہ کے پس منظر میں ہولناک حقائق سامنے آ گئے ہیں۔  اورنگی واقعے کی اصل کہانی  سٹی 21  نے کھوج نکالی۔ 

شمع بی بی اور اس کے شوہر نے باسط نامی نوجوان کو گولیاں ماری تھیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ماں باپ کو اس  نوجوان پر بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔
کچھ روز پہلے شمع بی بی کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ لیہ پنجاب میں ہوا تھا ۔ لڑکی کے والدین نے عمیر اور آصف کیخلاف لیہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس نوجوان پر فائرنگ کی گئی وہ عمیر اور آصف کا کزن ہے اور لڑکی کے والدین کو شبہ تھا کہ وہ بھی ان کی بیٹی کے ریپ میں شامل تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے زخمی نوجوان باسط کو کلین چٹ دے دی۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ باسط کے لیہ میں گینگ ریپ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے باسط کو ملنے کیلئے بلایا  تھا۔ پہلے لڑکی کی والدہ  شمع بی بی نے گولی ماری،اس کے بعد اس کے  شوہر آفتاب خان نے باسط کو گولی ماری، 

پولیس  نے میاں بیوی کو اور  انہیں اسلحہ دینے والے ملزم مصطفی کو گرفتار کرلیا ہے۔، ایس ایس پی ویسٹ نے دعویٰ کیاا ہے کہ  شمع بی بی کی بیٹی عمیر اور آصف کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی۔  اس وقت بھی بیٹی اپنے والدین کے ساتھ نہیں ہے۔

مزیدخبریں