ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون اسلام آباد سے گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ؒ: راولپنڈی موٹروے ٹول پلازہ پر  ایک اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر چلی جانے والی خاتون کو چار ماہ بعد گرفتار کر لیا گیا۔ 

یکم جنوری 2024 کو  ایک  خاتون کو اووراسپیڈنگ کی وجہ سے اسلام  آباد ٹول پلازہ پرروکا گیا تھا ۔ خاتون نے پہلے موٹروے پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہا اور پھر   موٹروے پولیس کے اہلکار وں کی جانب سے قانونی کارروائی پوری ہوئے بغیر آگے جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر  راستہ نہ دینے  پر خاتون نے ایک  اہلکار پر گاڑی چڑھا دی تھی  اور برق رفتاری سے فرار ہو گئی تھی۔ موٹر وے پولیس کی گاڑیاں اس خاتون کی گاڑی کے پیچھے گئیں لیکن پراسرار طور پر اسے روکا نہ جا سکا۔ اس واقعہ کا مقدمہ راولپنڈی میں 2 جنوری کو  درج ہوا تھا۔   آج  راولپنڈی پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔
خاتون کی بد کلامی اور موٹر وے افسران پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو  چندروز پہلےسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ خاتون کے خلاف موٹر وے پولیس افسر کی مدعیت میں 2 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ،خاتون کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ نصیر آباد پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا ۔ راولپنڈی پولیس نے اس خاتون کو ویڈیو فوٹیج اور گاڑی کے نمبر کی مدد سے تلاش کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی تاہم کل شام پولیس اچانک متحرک ہو گئی اور آج اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے خاتون رو پوش تھی۔