محمد رضوان کی انجری، نیوزی لینڈ سیریز کے باقی میچ نہیں کھیلیں گے

24 Apr, 2024 | 07:15 PM

وسیم احمد : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری معمہ بن گئی، پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان کی سکین رپورٹ موصول ہو گئی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے برطانیہ میں بھی ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی20 سیریز  کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ 

ڈاکٹر ز کی جانب سےمحمد رضوان کو دو سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب پر کام کریں گے۔

مزیدخبریں