اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

24 Apr, 2024 | 06:54 PM

سٹی42: سٹیج ڈراموں کی اداکارہ کے گھر فائرنگ کرنے والا ملزم کو سبزہ زار سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی ناصر نے تعلقات استوار نہ کرنے پر سٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔پولیس کی جانب سے ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا  ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں