ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزنس کمیونٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ

بزنس کمیونٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات، بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کراچی کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی جو تقریبا ً45 منٹ جاری رہی ،ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تاجر برادری کا کہناتھا کہ بھارت میں 6 جبکہ بنگلہ دیش میں 8 سینٹ پر بجلی مل رہی ہے،ہم اتنی مہنگی بجلی پر ایکسپورٹ کیسے بڑھائیں گے ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں پر تاجر برادری کی ڈیمانڈ جائزہے۔ 
وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیدی، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب مگوں نے کہاکہ اگلی میٹنگ 2 مئی کو اسلام آباد میں ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد آکر متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو،ثاقب مگوں نے کہاکہ 2 تاریخ کا اسلام آباد جائیں گے،وزارت خزانہ،وزارت پانی و بجلی اور دیگر سے ملاقات کریں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer