ڈی جی پی آر روبینہ افضال اورسیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی عہدے سے فارغ

24 Apr, 2024 | 04:08 PM

 (قیصرکھوکھر)سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی اور ڈی جی پی آر روبینہ افضال کو عہدے سے ہٹادیا گیا ۔

 روبینہ افضال کو او ایس ڈی بناتے ہوئے متعلقہ محکمہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا،احمد عزیز تارڑ سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات  کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی پی آر کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ۔

 احمد عزیز تارڈ اس سے قبل ڈی جی ایل ڈی اے سمیت متعدد محکموں کے صوبائی سیکرٹری بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں