سٹی42: صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںب 20ہزار بائیکس فراہمی پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔
طلبہ کی بڑی تعداد سکیم میں دلچسپی لینے پر اظہار اطمینان، صوبائی وزیر نے آخری تاریخ سے قبل طلبہ کیلئے روڈ شوز کرنے پر زور دیا۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ روڈ شوز سے سکیم میں اپلائی کرنیوالوں کی تعدا بڑھ جائے گی اور طلبہ کی سکیم میں دلچسپی بڑھانے کیلئے رہنمائی ضروری ہے۔