پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں ہنڈرڈ انڈیکس کا نیا ریکارڈ  بن گیا

24 Apr, 2024 | 01:02 PM

سٹی42 پاکستان کے مخالف ایران کے صدر ابراہم رئیسی کے پاکستان دورہ پر امریکہ کے منفی ردعمل سے ڈراتے رہے اور امریکی  ردعمل کی پرانی خبروں کو نیا قرار دے پر پھیلاتے رہے لیکن آج پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایرانی صدر کے دورہ پرایسا شاندار ردعمل دیا کہ ہنڈرڈ انڈیکس 72000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور پاکستان سٹاک ایکچچینج  میں شئیرز کی قیمت  ایک اعشاریہ ایک پرسینٹ بڑھ گئی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ رقم ہو گیا۔ 

سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس کل  منگل کے روز 71359 پر بند ہوا تھا۔ آج صبح بزنس آغاز ہوتے ہی مارکیٹ میں ان پرسیڈنٹڈ  بلش رجحان غالب رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس کچھ ہی دیر میں  چھ سو پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا۔ دوپہر تک انڈیکس 72 ہزار کی نفسیاتی حد کراس کر گیا اور شئیرز کی مجموعی قیمت 1.16 فیصد بڑھ گئی۔  انڈیکس بڑھتے بڑھتے  72414 پوائنٹس تک گیا اس کے بعد کچھ کوریکشن آئی اور انڈیکس  72185 پوائنٹس تک آیا، پھر دوبارہ بڑھ کر 72221 پوائنٹ تک چلا گیا۔ 

بدھ کے روز دوپہر  1 بجے تک  185181245 شئیرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ 

سٹاک مارکیٹ مین لوگ آج کو دن کو لکی ویڈنزڈے کہہ رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں