(شہزاد خان ابدالی)اوپن مارکیٹ،یوٹیلیٹی سٹوروں پرسفیدپوش طبقےکیلئےمہنگائی کاطوفان،اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کے سوا کوئی چیز سستی نہیں۔
درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتیں 500 روپے سے زائد ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی بدستور 155 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ سوم کا سستا گھی تاحال دستیاب نہیں،دال ماش کی قیمت 545، دال مونگ 322،ثابت مسور 394روپے،کالےچنے 298،دال مونگ 377 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹوروں پر چاول بھی 320 روپے کی بلند ترین قیمت پر دستیاب ہیں۔
یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خورونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری
24 Apr, 2024 | 12:29 PM