سٹی42 : انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 امتحانات،کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز کا دورہ، کمشنر لاہور نے دیال سنگھ کالج اور اسلامیہ گریجوایٹ کالج کوپرروڈ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے, کمشنر لاہور نے امتحانی مرکز کے تمام ہالز کا معائنہ کیا۔ تمام سرکاری انویجیلیٹرز کو چیک کیا۔
کمشنرلاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمدعلی رندھاوانے دیال سنگھ کالج اور اسلامیہ گریجوایٹ کالج کوپرروڈ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کو کلاس رومز کی بجائے تعلیمی اداروں میں مہیا ہالزمیں بتدریج منتقل کردیا جائے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کسی امتحانی مرکز کے ہالزمیں لگے وائٹ بورڈز مکمل صاف ہونے چاہیں۔ امتحانی مراکز کلاس رومزکی دیواریں بھی صاف ہونی چاہئیں۔ کمشنرلاہورنے امتحانی مراکز کے کنٹرول روم سے امتحانات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ امتحانات کی تمام سطح سے چیکنگ،مانیٹرنگ کے باعث شفافیت مکمل ہے۔ سینیئر ٹیچرز پر بھی مشتمل ٹیم مانیٹرنگ کیلئےلاہور کے146امتحانی مراکز کو چیک کررہی ہیں۔
انٹر پارٹ 2 ،کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ کا امتحانی مراکز کا دورہ
24 Apr, 2024 | 12:14 PM
This browser does not support the video element.