کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

24 Apr, 2024 | 11:32 AM

Ansa Awais

فاران یامین : کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 34 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی۔فائرنگ کا واقعہ تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
 پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق شخص کی شناخت34 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے اور جاں بحق ہونیوالا دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں، فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی مظہر کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ کامران جھیڈو اور زمان جھیڈو کیخلاف درج کر لیا گیا ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزیدخبریں